دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر فلائٹ پر جانے والی خاتون اپنے باس سے ٹکرا گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق گریس نامی 23 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنا واقعہ شیئر کیا


ویب ڈیسک July 07, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت میں ایک خاتون جنہوں نے فضائی سفر کیلئے آفس سے بیماری کا بنا کر چھٹی لی، اس وقت ان کی شرمندگی کی کوئی انتہا نہ رہی جب اسی طیارے میں جس وہ سفر کررہی تھیں، اپنے باس سے ٹکرا گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گریس نامی 23 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنا واقعہ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لی تھی کیونکہ مجھے کہیں جانے کیلئے فضائی سفر کرنا تھا لیکن اس کا نتیجہ اسی ہوائی جہاز میں مینیجر سے ملاقات کی صورت میں نکلا۔

شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ نے 30,000 سے زیادہ کمنٹس اور متعدد لائکس کے ساتھ انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں ہوتا تو میں اپنی قسمت پھوٹ جانے پر شرمندگی کے مارے بچے کی طرح رونا شروع کردیتا اور اپنا استعفیٰ دے دیتا۔ دوسرے نے لکھا کہ خاتون اپنی ضرورت کی دوا لینے کے لیے فلائٹ پر جارہی ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں