ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جانیے

محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا


ویب ڈیسک July 07, 2024
محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا (فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

ماہرین موسمیات کہتے ہیں آج رات اور کل تیز/ موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ جبکہ پوٹھوہار، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں