لیجنڈز لیگ پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا پوزیشن ہے
شرجیل، کامران کی جارحانہ اننگز نے بھارتی ٹیم کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا
ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز سے شکست پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ روز ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 145 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77 جبکہ شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی، یوں پاکستان لیجنڈز نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ آفریدی، اجے دیوگن کی ملاقات، ویڈیو وائرل
پاکستان نے ایونٹ میں ابتک آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر مسلسل تین میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ آسٹریلیا تین میچز میں دو فتوحات کیساتھ دوسرے، بھارت بھی تین میچز میں دو کامیابیوں کیساتھ تیسرے جبکہ انگلینڈ تین میچز میں ایک فتح کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا
جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ابتدائی دو میچز میں شکستوں کے باعث پانچویں، چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اُترے گی۔