لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار پارہ 12ڈگری تک گرگیا
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات
لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا جبکہ پارہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
لاہور میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی جبکہ رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فی الحالمون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔