ترکیہ میں آسمان پر حرکت کرتی پُراسرار روشنی کا حیران کن منظر ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ترکیہ کی خلائی ایجنسی کو بیان جاری کرنا پڑا

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ترکیہ کی خلائی ایجنسی کو بیان جاری کرنا پڑا

ترکیہ کے شہر استبول میں آسمان پر ایک حیران کن اور پُراسرار منظر نے عوام کی توجہ حاصل کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق استبول کے شہریوں نے دعویٰ کیا کہ یہ منظر رات کو آسمان پر دیکھا گیا جب دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی نظر آئی۔

تاحال اس روشن چیز کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی۔ سوشل میڈیا پر جتنے منہ، اتنی باتوں کے مصداق کسی نے کہا کہ یہ ایک میزائل تھا جب کہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ سٹیلائٹ ہے۔


اکثر لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ستارہ قرار دیا۔



ترکیہ کی خلائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر عوام کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر ایک شہابیے جیسی کوئی چیز تھی لیکن اس کی فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story