کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات
بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے سبب آج شام یا رات کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شہر قائد کا مطلع آج زیادہ وقت ابر آلود اور گرم و مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔
مون سون سسٹم کے زیر اثر آج اور کل گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر میں آندھی و تیز بارش کا امکان ہے۔