ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے پروڈیوسر چل بسے

پروڈیوسر کی موت نے ہالی ووڈ کو سوگوار کردیا


ویب ڈیسک July 07, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم 'ٹائٹینک' کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'ٹائٹینک' اور 'اوتار' جیسی میگا ہٹ فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

پروڈیوسر جان لینڈو کے اہلخانہ نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جان لینڈو اب اس دُنیا میں نہیں رہے، تاہم اُنہوں نے پروڈیوسر کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

جان لینڈو کی اچانک موت نے اُن کے ساتھی پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور ہالی ووڈ انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے، سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے لیے دُکھ بھرے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لینڈو کے اہلخانہ میں اُن کی اہلیہ جولی اور دو بیٹے شامل ہیں جو اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ سال 1997 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم 'ٹائٹینک' کو جان لینڈو نے پروڈیوسر جیمز کیمرون کے ساتھ شراکت داری میں پروڈیوس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں