ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
یہ ایک غیر انسانی عمل ہے اور جدید طرز کی غلامی ہے، صارف کا کمنٹ
دبئی کے ایک مال میں لباس کے برانڈ پر مجسموں کے ساتھ کھڑی ایک خاتون کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، ناقدین نے اسٹور پر جدید دور کے طرزِ غلامی کا الزام لگایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل جو کہ انجلینا کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے خود انسٹاگرام پر کلپ شیئر کیا جس میں وہ دبئی فیسٹیول سٹی مال میں ملبوسات کے برانڈ 'منٹو برائیڈ' کے اسٹور پر مجسموں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
ماڈل اسٹور کے سامنے ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہیں جس کا انہوں نے ایک لباس اور اسٹیلیٹو ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔ وہ گزرنے والے خریداروں کی توجہ مبذول کرنے کی امید میں مسلسل پوز بدلتی دکھائی دیتی رہیں۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جس میں اکثر تعداد ناقدین کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ غیر انسانی عمل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ماڈل کے پاؤں میں شدید درد ہورہا ہوگا اور جب ہمارے پاس باقاعدہ مجسمے ہیں تو ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟۔