بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار 127 کیخلاف مقدمہ درج

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 10 زرعی اور 419 ڈومیسٹک تھے

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 10 زرعی اور 419 ڈومیسٹک تھے (فوٹو: فائل)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری 24 گھنٹوں کے دوران 21 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 441 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے127 کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 10 زرعی اور 419 ڈومیسٹک تھے۔


تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 4 لاکھ 8 ہزار 497 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 416 روپے ہے۔

انسداد بجلی چوری کی مہم کو 282 روز مکمل ہوچکے ہیں، اس دوران کُل ایک لاکھ 1 ہزار 120 ملزمان بجلی چوری میں ملوث نکلے جبکہ 87 ہزار 596 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 34 ہزار 165 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 431 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 4 ارب 7 کروڑ 86 لاکھ 21 ہزار 862 روپے ہے۔
Load Next Story