دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث

سری لنکا میں آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار


ویب ڈیسک July 07, 2024
سری لنکا میں آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار فوٹو: فائل

مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں جرائم کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا۔ دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کے مختلف جرائم اور آن لائن دھوکا دہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

بھارت میں بڑھتے جرائم نے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سری لنکا کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر آن لائن سکیمز اور فراڈ کا سلسلہ جاری تھا۔

حال ہی میں شکایات موصول ہونے پر سری لنکا میں سائبر کرائم کی مد میں آپریشنز کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے گئے

سری لنکن پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے بعد آن لائن فراڈ میں ملوث 137 بھارتی شہری گرفتار کر لیے گئے۔

سری لنکا سے گرفتار کیے گئے بھارتی شہری کئی عرصے سے معصوم شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

گرفتار شدہ بھارتی شہری سری لنکا کے مختلف مقامات میں پناہ لے کر کالا دھندہ کرنے میں مصروف تھے۔

کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرفتار شدہ بھارتی شہریوں سے 158 موبائل فونز، 16 لیپ ٹاپس اور 60 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز برآمد کیے گئے۔

سری لنکا میں سائبر کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن ایک متاثرہ شخص کی شکایت کے بعد کیا گیا جسے بھارتی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر بات چیت کے لیے نقد رقم کا وعدہ کرنے والے واٹس ایپ گروپ نے جھانسہ دیا تھا۔

مزید تفتیش سے ایک اسکیم کا انکشاف ہوا جس میں متاثرین کو ابتدائی ادائیگیوں کے بعد ڈپازٹ کرنے پر مجبور کیا گیا

عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد کیا مودی سرکار کوئی عملی اقدامات لے گی یا ایسے ہی جرائم کی پشت پناہی کرتی رہے گی؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں