مسلم لیگن کی حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے برسراقتدار آئی چوہدری پرویزالٰہی

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا چیرمین لگا کر نوازا گیا،رہنما مسلم لیگ (ق)

اب بات چار حلقوں سے نکل کر 90 تک جا پہنچی ہے،پرویز الٰہی، فوٹو: فائل

SUKKUR:
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جو کچھ کہا وہ آج ثابت ہورہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی اور جعلی مینڈینٹ پر ہے تو اسے رہنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے جبکہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ آج ثابت ہورہا ہے اور اب بات چار حلقوں سے نکل کر 90 تک جا پہنچی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی مدت میں 3 سال باقی تھے لیکن انہوں نے بھی کہا کہ انتخابات میں جو کچھ ہوا غلط ہوا اور وہ بھی استعفیٰ دے کر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کردار ادا کرنے پر سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا چیرمین لگا کر نوازا گیا ہے۔
Load Next Story