مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں
برہان وانی کو بھارتی فوج نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ 2016 میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا تھا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی بربریت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کل منائے جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی مقبوضہ وادی میں حریت اور جدوجہد آزادیٔ کا استعارہ بن چکے ہیں۔ نوجوانوں میں نہایت مقبول برہان وانی کو بھارتی فوج نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ 2016 میں جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی تھی۔
ان کی پانچویں برسی کے موقع پر پوری وادی میں خراج تحسین اور اظہار عقیدت پر مبنی پیغام کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔
آل حریت پارٹیز نے بھی برہان وانی کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ قرآن خوانی سمیت جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔