بھارت 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والا امیرترین چور گرفتار

چور روہت سولنکی جہازوں میں سفر اور لگثری ہوٹلوں میں قیام کرتا تھا

چور روہت سولنکی جہازوں میں سفر اور لگثری ہوٹلوں میں قیام کرتا تھا

بھارتی شہر ممبئی میں ایک کروڑ مالیت کا لگژری فلیٹ اور قیمتی گاڑی رکھنے والے 'امیر ترین' نوجوان چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس کو بار بار چکمہ دینے والا چوری کی 19 بڑی وارداتوں میں ملوث روہت سولنکی بالآخر گرفت میں آگیا۔

گرفتاری کے بعد روہت سولنکی کی پُرتعیش زندگی کی تفصیلات سامنے آنے پر شہری حیران رہ گئے۔


گجرات میں چوری کی واردتیں کرنے والا روہت سولنکی جہازوں میں سفر اور لگثری ہوٹلوں میں قیام کرتا تھا۔ وہ شہر بھر میں ہوٹل کی مہنگی گاڑیوں پر گھومتا تھا۔ اس کا ممبئی میں 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی بھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ روہت سولنکی یہ وارداتیں تن تنہا کرتا تھا اور ایک ایک چوری کے لیے مہینوں منصوبہ بندی کرتا۔

اس کا زیادہ تر شکار ملک کے رؤسا یا کرپٹ افسران ہوتے ہیں اس لیے زیادہ وارداتوں کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوتی تھی۔

 
Load Next Story