ڈرامہ سیریل ’خدا کی بستی‘ کی کامیابی نے دماغ میں غرور بھر دیا تھا بہروز سبزواری

والدہ کی نصیحت پر عقل آگئی اور اس کے بعد جو بھی شہرت ملی اس سے غرور پیدا نہیں ہوا، اداکار


ویب ڈیسک July 07, 2024
فوٹو ـ فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل 'خدا کی بستی' کی کامیابی نے ان کے دماغ میں غرور بھر دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا دماغ اتنا خراب ہوگیا تھا کہ وہ کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے تھے۔

بہروز سبزواری نے بتایا کہ ان کی والدہ کو یہ رویہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے نصیحت کی کہ جو کچھ وہ کررہے ہیں اس کو اللہ سخت ناپسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بہروز سبزواری نے بالی وڈ فلم کرنے سے انکار کیوں کیا؟ اداکار کا تازہ انکشاف

یہ بھی پڑھیں : بہروز سبزواری کے متنازعہ بیان پر مومل شیخ کا ردعمل سامنے آگیا

اداکار کا کہنا تھا کہ والدہ کی نصیحت پر انہیں عقل آگئی اور اس کے بعد ان کو جو بھی شہرت ملی اس سے غرور پیدا نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں