نیتو کپور نے کیریئر کے عروج میں شوبز انڈسٹری کو کیوں چھوڑ دیا تھا

اداکارہ کی آخری فلم ’گنگا میری ماں‘ 1983 میں ریلیز ہوئی اور انڈسٹری چھوڑتے وقت ان کی عمر صرف 21 برس تھی

فوٹو : انٹرنیٹ

بالی کی نامور اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوبز کیریئر کے عروج میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا اس پر انہوں نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

نیتو کپور کی آخری فلم 1983 میں 'گنگا میری ماں' ریلیز ہوئی تھی اور انڈسٹری چھوڑتے وقت ان کی عمر صرف 21 برس تھی۔

کرن جوہر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پانچ برس کی عمر میں اداکاری شروع کی اور فلم 'دو کلیاں' سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : رنبیر شادی کے بعد بہت تبدیل ہوگیا ہے، نیتو کپور


نیتو کپور کا کہنا تھا کہ 21 برس کی عمر تک انہوں تقریباً 80 فلموں میں اپنا کام کیا اور انہوں نے اپنی فیملی کیلئے انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کو وقت دینا بہت ضروری تھا اور وہ اپنی گھریلو زندگی سے بہت خوش اور مطمئن تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : رشی کپورکی دیرینہ خواہشات کیا تھیں؟ نیتو کپورکا انکشاف

یاد رہے کہ ستر اور اسی کی دہائی میں نیتو اور رشی کپور کی جوڑی بہت زیادہ مشہور تھی اور بعد میں ان دونوں نے شادی کرلی تھی۔
Load Next Story