بگ باس او ٹی ٹی سیزن تھری میں ارمان ملک نے وشال پانڈے کو تھپڑ مار دیا

وشال پانڈے نے ارمان ملک کی دوسری بیوی کریتیکا ملک کے متعلق نازیبا الفاظ کہے تھے


ویب ڈیسک July 07, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بگ باس او ٹی ٹی سیزن تھری میں شریک ارمان ملک نے ساتھی فنکار وشال پانڈے کو تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشال پانڈے نے ارمان ملک کی دوسری بیوی کریتیکا ملک کے متعلق نازیبا الفاظ کہے تھے اور کریتیکا بھی شو میں شریک ہیں۔

ارمان ملک کی پہلی بیوی اور شو کی سابق شریک فنکار پائل ملک نے شو میں سرپرائز وزٹ کیا اور وشال کو کریتیکا کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔

پائل ملک کے جانے کے بعد ارمان اور وشال کے درمیان گفتگو ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور ارمان نے وشال کو تھپڑ مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سونم خان نے بگ باس او ٹی ٹی 3 کا حصہ بننے کی افواہوں کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں : بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی انیل کپور کریں گے

بگ باس کے دوران جسمانی تشدد کی اجازت نہیں ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر ارمان کو شو سے نکالا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں