انڈین سینسر بورڈ نے کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ کو نمائش کی اجازت دے دی
نامور ڈائریکٹر شنکر کی بنائی گئی فلم کو تامل کے ساتھ ہندی اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا
انڈین سینسر بورڈ نے لیجنڈری کمل ہاسن کی فلم 'انڈین2' کو نمائش کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو 'یو اے' سرٹفکیٹ دیا گیا ہے اور اس میں پانچ معمولی سی تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
'انڈین2' کا دورانیہ تین گھنٹے چار سیکنڈز پر محیط ہے اور یہ 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کمل ہاسن نے 40 برس سے رجنی کانت کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی
نئی فلم تامل سینما کی کلاسک اور بلاک بسٹر 'انڈین' کا سیکوئیل ہے اور اس میں اداکار اپنے کردار 'سیناپتی' کے ساتھ واپس آئیں ہیں۔
فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ سدھارتھ، ایس سوریا، راکل پریت سنگھ، نیدومودی وینو، ویویکھ، بوبی شمہا اور پریا بھوانی شنکر شامل ہیں۔
نامور ڈائریکٹر شنکر کی بنائی گئی فلم کو تامل کے ساتھ ہندی اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت مخالف فلمیں بنانے میں خطرہ ہوتا ہے، کمل ہاسن کا انکشاف
واضح رہے کہ فلم کی ریلیز میں کرونا اور پھر شوٹنگ کے دوران چار افراد کی موت کی وجہ سے پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے۔