گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ، بھوربن ، پتریاٹہ، ایوبیہ اورنتھیاگلی کے تفریحی مقامات پربھی سیاحوں کے میلے لگے ہیں
ملک بھرسے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے سیاحتی مقام ملکہ کوہسارمری کا رخ کرلیا، تفریحی مقامات کی رونقیں عروج پرپہنچ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،سیاح بارش کےدلفریب موسم اورحسین نظاروں سے بھرپور لطف اندوہو رہے ہیں۔
سیاح دن بھردیگرتفریحی مقامات پر گزارنے کے بعد شام ڈھلتے ہی مال روڈ پر پہنچ جاتے ہیں جس سے مال روڈ کی رونقیں عروج پر ہیں۔
کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوائنٹ، بھوربن ، پتریاٹہ، ایوبیہ اورنتھیاگلی کے تفریحی مقامات پربھی سیاحوں کے میلے لگے ہیں۔
ملکہ کوہساراورگلیات کی وادیوں کومکمل طورپر کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
سیاح مال روڈ کی سیراورچہل قدمی کے دوران کافی ، آئس کریم اورمزیدارکھانوں سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔