ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں چوتھی پوزیشن

ویبر جولین نے پہلی، پیٹرس اینڈرس نے دوسری اور ویلڈچ جیکب نے تیسری پوزیشن حاصل کی


ویب ڈیسک July 07, 2024
ارشد ندیم نے ایک سال بعد بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس ڈائمنڈ لیگ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2024 کے جیولن تھرو کے مقابلے میں قومی اسٹار ارشد ندیم نے پہلی تھرو 74.11 میٹر، دوسری تھرو 80.28 میٹر، تیسری تھرو 82.71 میٹر، چوتھی تھرو 82.17 میٹر اور پانچویں تھرو 84.21 میٹر دور پھینکی۔

جیولن تھرو مقابلے میں جرمنی کے ویبر جولین نے پہلی، گرینیڈاڈ کے پیٹرس اینڈرس نے دوسری اور جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ویلڈچ جیکب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے ایک سال بعد کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لیا اور چوتھی پوزیشن کے ساتھ بین لاقوامی مقابلے میں واپسی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں