دورہ آسٹریلیا شاہینز کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز

پاکستان شاہینزکے لیے اعلان کردہ 15 ویں کھلاڑی فاسٹ بولر محمد علی نیہنوز کیمپ کے لیے رپورٹ نہیں کی


Sports Reporter July 08, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

دورہ آسٹریلیا کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ پیر سے نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پرشروع ہورہا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی تربیتی کیمپ کی نگرانی جبکہ ٹیم منیجرمحمد مسروران کی معاونت کریں گے، ٹیم کے14 کھلاڑی حسیب اللہ ، حنین شاہ، محمد عرفان خان ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پی سی بی کے تحت جاری پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں شریک تھے،

پاکستان شاہینزکے لیے اعلان کردہ 15 ویں کھلاڑی فاسٹ بولر محمد علی نیہنوز کیمپ کے لیے رپورٹ نہیں کی،دوسری جانب پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے10 کھلاڑی عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، امام الحق، محمد حارث ،وسیم جونیئر، ثمین گل، سرفراز احمد، سعود شکیل، عثمان قادر اور زاہد محمود مذید دو دن تربیت جاری رکھیں گے، وہ منگل اور بدھ کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر پاکستان شاہینز کے خلاف 50 اوورز کے دو میچز میں شرکت کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میری توجہ پاکستان کو بڑی ٹیموں کیخلاف سیریز جتوانا ہے

قبل ازیں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پہلے دن ہی اتوار کو سیزن فلڈنگ اور فٹنس کیمپ پہنچ کرکھلاڑیوں اور تربیتی عملے سے تعارفی ملاقات کی، کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرور نے ان کا استقبال کیا، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے49 سالہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت کرتے دیکھا اور اپنے اہداف کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز 14 جولائی تا 18 اگست دورہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچز،50 اوورز کے دو میچز ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلے گی اس کے علاوہ وہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی، کیمپ کے اختتام پر پاکستان شاہینز 13 جولائی کو دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہو جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔