بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی ’انعام‘ مانگ لیا

1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی اسکواڈ کے ہر ممبر کو 25 ہزار ملے تھے


Sports Desk July 08, 2024
(فوٹو: بی بی سی)

بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی 'انعام' مانگ لیا۔

بورڈ نے موجودہ ٹی 20 چیمپئن سائیڈ کو 125 کروڑ کی انعامی رقم دی تھی، جس پر 1983 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے پلیئرز نے شکوہ کیا کہ بورڈ نے ہمیں فنڈز کی کمیابی کے سبب بہت کم رقم دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعامات کی برسات

پلیئرز کا کہنا ہے کہ 1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی اسکواڈ کے ہر ممبر کو 25 ہزار ملے تھے، اب تو بورڈ کے پاس بہت دولت ہے، اب انھیں انعام دینے سے کون روک سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں