بھارت میں 2 عمارتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد ہلاک متعدد زخمی
نئی دلی میں 50 سال قبل تعمیر کردہ رہائشی عمارت گر گئی جبکہ تامل ناڈو میں زیر تعمیر بلڈنگ گرنے سے 8 مزدور ہلاک ہوگئے
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی اور ریاست تامل ناڈو میں 2 عمارتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد ہلالک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی اور ریاست تامل ناڈو میں عمارتیں گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہیں۔ عمارت گرنے کا پہلا واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے شمالی علاقے تلسی نگر میں پیش آیا جہاں 50 سال قبل قائم کی گئی 4 منزلہ خستہ حال عمارت اچانک ہفتہ کی صبح گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین اور 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 4 مزدور موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 4 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ زخمی 12 مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد مزدور دبے ہوئے ہیں۔ نئی دلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس مادھور ورما کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب نئی دلی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت کے ساتھ ہی قریبی عمارت میں تعمیری کام جاری تھا اور خدشہ ہے کہ اسی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا حالانکہ عمارت کی خستہ حالی کے باعث تعمیراتی کام روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے تاہم اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔