نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں اسرائیلی حکام

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں وزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹ بن گیا


ویب ڈیسک July 08, 2024
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں وزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹ بن گیا

اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کی رہائی میں خود اپنے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے جس کےلیے وہ اپنے سب سے اہم مطالبے غزہ میں پیشگی جنگ بندی سے بھی دستبردار ہوگئی ہے اور مذاکرات کی امریکی پیشکش قبول کرلی ہے۔

وہیں دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بات چیت کےلیے ناقابل قبول شرائط کی فہرست تھمادی جس میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ اسرائیل کو جب چاہے دوبارہ جنگ چھیڑنے کا حق حاصل ہوگا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام اور ثالثوں نے وزیراعظم پر یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکان کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اہم مطالبے سے دستبردار، یرغمالیوں کی رہائی کا امریکی منصوبہ قبول

اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہ کی قیادت میں مذاکراتی ٹیم یرغمالیوں سے جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ ہونے والی ہے۔

ایسے میں بنجمن نیتن یاہو نے مطالبات و شرائط کی ایک فہرست پیش کردی ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان شرائط کو لازمی تسلیم کرنا ہوگا، جن میں اس بات کی ضمانت بھی شامل ہے کہ اسرائیل جب چاہے جنگ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کےلیے ہونے والے مذاکرات کے اس اہم موقع پر نیتن یاہو کی اس حرکت سے نہ صرف اسرائیلی حکام بلکہ ثالث ممالک بھی شدید برہم ہیں اور کچھ نے نیتن یاہو پر بڑی مشکل سے ہونے والی اس پیش رفت کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا۔

اسرائیلی میڈیا ہارٹز کے مطابق موساد کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بھی قطر میں ثالثوں کو نئے مطالبات کی فہرست تھمادی ہے جس کی وجہ سے مذاکرات میں خلل پڑنے کی توقع ہے اور ان مطالبات کو تسلیم کرنا حماس کےلیے بہت مشکل ہوگا۔

اسرائیلی اپوزیشن جماعتیں، میڈیا اور یرغمالیوں کے اہل خانہ سبھی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کررہے ہیں اور اس پر الزام لگارہے ہیں کہ وہ محض اپنی سیاست کے لیے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے دارالحکومت تل ابیب میں محکمہ وزارت دفاع کے قریب کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور مذاکراتی ٹیم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سب کی نگاہیں آپ پر ہیں، آپ لوگ نیتن یاہو کو دوبارہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے نہ دیں۔

برطانوی اخبار گارجین لکھتا ہے کہ کئی بار ایسا ہوا ہے جب بھی کوئی جنگ بندی معاہدہ ہونے لگتا ہے تو نیتن یاہو ہر بار مذاکرات کو ناکام بنادیتا ہے اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ حالیہ مہینوں میں متعدد مواقع پر اس نے تنازعہ کے خاتمے میں پیش رفت میں رکاوٹ ڈالی۔ کبھی وہ متنازع اعلانات کرتا ہے تو کبھی خفیہ پیغامات بھیجتا ہے اور کبھی مذاکراتی ٹیم کے اختیار کو ہی محدود کردیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |