ملک بھر میں محرم الحرام  کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری

محکمہ داخلہ سندھ نے فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا


ویب ڈیسک July 08, 2024
فوج کو انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے، وزارت داخلہ:فوٹو:فائل

سندھ سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر سندھ میں فوج رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ُسیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔ فوج کی تعیناتی زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی۔ صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کرکے محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |