شاہ محمود اڈیالہ سے کوٹ لکھپت لاہور اور پھر اڈیالہ جیل منتقل
شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد انہیں پھر سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں تفتیش مکمل کی تھی جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو سانحہ نو مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
قبل ازیں شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوگی، مقدمات کی پیروی کے لیے اُن کی قانونی ٹیم بھی لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچی۔