سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی سطح پر سونا 12 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی مارکیٹ میں 1300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔


؎بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2376ڈالر کی سطح پر آ گئی۔



دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 245100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1113روپے کی کمی سے 210134 روپے کی سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3500روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔

Load Next Story