ایئرپورٹ پر مسافر کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے اب صرف ایک رشتہ دار آسکے گا
6 جولائی کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے یا لینے کے لئے صرف ایک رشتہ دار آسکتا ہے، ترجمان سول ایوی ایشن
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کے لئے صرف ایک رشتہ دار کو ایئرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں اور ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے یا لینے کے لئے صرف ایک رشتہ دار آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے معاملات مزید سخت کردیئے جائیں گے لہٰذا مسافروں کو لینے یا چھوڑنے کے لئے کم سے کم رشتے دار ایئرپورٹ آئیں۔
واضح رہے کہ 8 اور 9 جون کی درمیانی شب جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور بھی مارے گئے۔