بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی اکیڈمی سے خواتین ٹرینرز ایک ماہ سے لاپتا

خواتین کانسٹیبلز گوالیار کے ٹیکن پور میں واقع بی ایس ایف کی اکیڈمی میں بطور ٹرینر تعینات تھیں


ویب ڈیسک July 08, 2024
خواتین کانسٹیبلز گوالیار کے ٹیکن پور میں واقع بی ایس ایف کی اکیڈمی میں بطور ٹرینر تعینات تھیں

ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی بی ایس ایف اکیڈمی سے 2 خواتین کانسٹیبلز ایک ماہ سے پُراسرار طور پر لاپتا ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والی دونوں خواتین کانسٹیبلز کی شناخت انکشا نکھر اور شاہانہ خاتون کے ناموں سے ہوئی جو گوالیار کے ٹیکن پور میں واقع بی ایس ایف کی اکیڈمی میں بطور ٹرینر تعینات تھیں۔

اکیڈمی سے اچانک غائب ہونے کے بعد سے فون ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ان کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ایک ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ٹرینرز کے اہل خانہ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور مسلسل رابطے میں ہیں۔

تاہم حکام نے خواتین ٹرینرز کی تلاش سے متعلق پیشرفت کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران مشکوک سرگرمی کا انکشاف ہوا ہے۔ خواتین کے فون لوکیشن مرشد آباد کے قریب دہلی، ہاوڑہ، اور بہرام پور اور مغربی بنگال آ رہی ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں