بالکونی 2 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کرائے کیلئے خالی

بالکونی کا کرایہ بلوں کو ہٹا کر ہے

[فائل-فوٹو]

فیس بک پر ایک چونکا دینے والے اشتہار میں سڈنی میں ایک بالکونی کرائے کیلئے خالی دکھائی گئی ہے جس ک کرایہ 969 ڈالرز (269,801 روپے) ماہانہ ہے۔

سوشل میڈیا پر مالک مکان کی جناب سے ڈالے گئے اشتہار میں دکھائی گئیں بالکونی کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس میں ایک سنگل بیڈ، ایک آئینہ، بلائنڈز اور ٹائلڈ فرش پر ایک قالین دکھایا گیا ہے۔


شیشے کے سلائیڈنگ دروازے بالکونی کو باقی گھر سے جوڑتے ہیں اور سائیڈ پر لمبے شیشون میں دِکھنے والے عکس سے طاہر ہوتا ہے کہ ملحقہ دیوار بھی شیشے کی بنی ہوئی ہے۔

مالک مکان نے کا پانے اشتہار میں کہنا تھا کہ بالکونی اور گھر کرایے کیلئے خالی ہیں، فوراً شفٹ ہوجائیے۔

بالکونی دو بیڈروم اپارٹمنٹ سے منسلک ہے جس کا کرایہ 1300 ڈالرز ماہانہ ہے بلوں سمیت جبکہ بالکونی کے کرایہ بلوں کے علاوہ ہے۔
Load Next Story