احمد علی بٹ نے کرکٹر بابر اعظم کو اپنا کپتان ماننے سے انکار کردیا

کامیڈین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر بابر اعظم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے


ویب ڈیسک July 08, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے کرکٹر بابر اعظم کو اپنا کپتان ماننے سے انکار کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فٹنس کلب میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے بابر اعظم کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور اور لکھا کہ آپ میرے کپتان نہیں ہیں۔

کامیڈین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر بابر اعظم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرجری سے پاکستان کی پوری کرکٹ ٹیم کو فارغ کردینا چاہیے، احمد علی بٹ

یہ بھی پڑھیں : ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ احمد علی بٹ حکومت پر برس پڑے

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر والی پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں