بھارت میں سانپ کی دوا کی بوتل نگلنے کی کوشش

ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کے منہ سے بحفاظت بوتل نکالی اور سانپ کو اس کے مسکن میں واپس چھوڑ دیا


ویب ڈیسک July 09, 2024

بھارت میں ریسکیو اہلکاروں نے ایک مقامی کوبرا سانپ کو دوا کی بوتل نگلنے کی وجہ سے پیش کے آنے والے سانس کے مسئلے سے بچالیا۔

بھارتی ریاست اوڑیسا کے شہر بھوبنیشور انڈین فاریسٹ سروس آفیسر سُشانتا ناندا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں دِکھایا گیا کہ سانس کے منہ میں کھانسی کے سیرپ کی بوتل پھنسی ہوئی ہے۔ بارہا کوشش کے بعد بھی بوتل نہ نکال پانے کی وجہ سے سانپ پریشانی میں مبتلا ہوگیا۔

سانپ کو اس کیفیت میں دیکھ کر مقامی افراد نے 'اسنیک ہیلپ لائن' کے ذریعے رضاکاروں کو طلب کیا۔

رضاکار موقع پر بروقت پہنچے اور سانپ کے منہ سے بحفاظت بوتل نکالی اور سانپ کو اس کے مسکن میں واپس چھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں