لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد

لڑکیوں نے متاثرہ دکاندار کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا


سید مشرف شاہ July 08, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان پر تین لڑکیوں نے نوجوان ملازم کو ہراسانی کا الزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع ٹک شاپ پر تین لڑکیاں آئیں جنہیں مبینہ طور پر بااثر خاندان کا فرد بتایا جارہا ہے۔

لڑکیوں نے دکان پر کام کرنے والے نوجوان سے تلخ کلامی کے بعد اُس پر ہراسانی کا الزام عائد کیا اور پھر اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران دکان پر کھڑے گاہکوں میں سے کسی نے لڑکے کو بچانے کی کوشش نہیں کی البتہ ایک بزرگ آگے بڑھے تو لڑکیاں اُن پر چیخنے لگیں۔

بعد ازاں لڑکیوں نے تشدد کا شکار لڑکے کے خلاف ہی مقدمہ درج کروایا اور ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ لڑکے نے ہماری نقل اتاری اور ہمیں دیکھ کر ہنسا، پھر اُس نے ہمیں ہراساں کیا۔

دکان مالک کے مطابق تھانہ گارڈ ٹاؤن پولیس نے ملازم کو گرفتار کرلیا جبکہ انہوں نے ہراسانی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں بڑے وکیل کی بیٹیاں ہیں تو پولیس نے ہماری ایک نہیں سنی، ویڈیو دیکھنے کے باوجود بھی اُسے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |