منیشا کوئرالہ کا مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ پڑنے کا انکشاف

اداکارہ نے فلم ’سوداگر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور حال ہی میں نیٹ فلکس کی ’ہیرا منڈی‘ سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا

۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ پڑی تھی۔

اداکارہ نے تازہ انٹرویو میں ماضی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں فوٹو شوٹ کیلئے نامی فوٹوگرافر کے پاس جانا پڑا۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ فوٹوگرافر نے انہیں پہننے کیلئے مختصر لباس دیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسا لباس صرف سوئمنگ کیلئے پہنتی ہیں۔


اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فوٹوگرافر کو صاف کہہ دیا کہ اگر فلموں میں آنے کا راستہ یہی ہے تو وہ فلموں میں نہیں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : منیشا کوئرالہ نے خواتین فنکاروں کیلئے بالی وڈ کے دوغلے معیار سے پردہ اٹھادیا

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ ان کے مختصر لباس میں فوٹو شوٹ سے انکار پر فوٹو گرافر کو غصہ آگیا اور انہیں بہت ڈانٹ سننے کو ملی۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نے سبھاش گئی کی فلم 'سوداگر' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے نیٹ فلکس کی 'ہیرا منڈی' سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا۔
Load Next Story