بابراعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی

سابق کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کی بحالی اور فٹنس پر رعایت نہ برتنے کے مشورے دیے ہیں، چیئرمین پی سی بی


Muhammad Yousuf Anjum July 09, 2024
فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ سابق کھلاڑیوں سے بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی لاہور میں 15 کے قریب سابق کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی جن میں وہ کھلاڑی بھی شریک تھے جو سابق کپتان تھے۔

اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ پر تبادلہ خیال اور بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس میں سب نے بہترین مشورے دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں فیصلوں میں تسلسل کے ساتھ فٹنس پر بہت زور دیا اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی جبکہ ابھی کوچز کے ساتھ بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بعض سینئر کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اوپنرز کی تعداد زیادہ جبکہ مڈل آرڈرز میں اچھے بیٹسمنز کو شامل نہیں کیا گیا تھا اور کپتان کی بار بار تبدیلی کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے اور امید ہے کہ ٹیم میں بہتری بھی نظر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں