دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری

واٹر کارپوریشن نے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے احکامات پر پانی کی نکاسی کے لئے 56 سکشن پمپ پہنچا دیئے ہیں


Staff Reporter July 09, 2024

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے برسات کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو سڑکوں پر متحرک رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پانی کی نکاسی کے لئے شہر کے ڈپریشن پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ واٹر کارپوریشن نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے احکامات پر پانی کی نکاسی کے لئے 56 سکشن پمپ پہنچا دیئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل، نرسری، اسٹار گیٹ، فلک ناز اور ٹاور پر عملہ تعینات کردیا ہے۔ ضلع وسطی میں کے ڈی اے چورنگی، ناگن چورنگی پر بھی عملہ اور سکشن پمپ پہنچانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ دوران بارش شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔