جاپان میں سورج قہر ڈھانے لگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2024
(فوٹو: ٹوکیو ٹائمز)

(فوٹو: ٹوکیو ٹائمز)

 ٹوکیو: دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے، جاپانی محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل میں بلند دباؤ والا نظام مغربی اور مشرقی جاپان کے وسیع علاقوں پر چھایا ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز واکایاما کے شنگو میں درجہ حرارت 39.6 ، ٹوکیو کے فُوچُو میں 39.2 اور میئے کے کُوانا شہر میں 38.8 ریکارڈ کیا گیا۔

جاپان کے محکمہ موسمیات اور وزارت ماحولیات نے ٹوکیو سمیت 24 مخلتف شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔