پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے آرمی چیف

پاک فوج جنگی ماحول سے آشنا فوج ہے اور كسی بھی خطرے سے نمٹنے كی پوری صلاحیت ركھتی ہے، جنرل راحیل شریف


Numainda Express/ June 28, 2014
مادر وطن كے دفاع كے لیے كوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں كریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے كہا ہے كہ پاک فوج ہر طرح كے خطرات سے نمٹنے كے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن كے دفاع كے لئے كسی بھی قربانی سے دریغ نہیں كریں گے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیاچن گلیشئر كا دورہ کیا جہاں انہوں نے دنیا كے بلند ترین جنگی محاذ پر تعینات فوجی جوانوں كے ساتھ وقت گزارا اور گیاری میں یادگار شہدا پر پھولوں كی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران اور جوانوں كو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سخت موسم اور مشكل اور چیلنجز سے بھرپور ماحول میں آپ كا اعلیٰ پائے كا مورال اور حوصلہ لائق تحسین ہے۔


آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج جنگی ماحول سے آشنا فوج ہے اور كسی بھی خطرے سے نمٹنے كی پوری صلاحیت ركھتی ہے۔ انہوں نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ فرائض پر توجہ مركوز ركھیں اور كسی بھی چیلنج سے نمٹنے كے لیے تربیتی مراحل میں بڑھ چڑھ كر حصہ لیں۔ انہوں نے كہا كہ ہم ہر طرح كے خطرات سے نمٹنے كے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن كے دفاع كے لیے كوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں