جویریہ عباسی نے شادی کی تصدیق کردی

بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک July 09, 2024
شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں ہے ، جویریہ عباسی:فوٹو:فائل

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کو 3 ماہ ہو چکے ہیں اور وہ اب اپنے شوہر کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش

اداکارہ نے کہا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی مرضی سے انہوں نے شادی کے لیے حامی بھری۔ عنزیلہ عباسی سمیت تمام خاندان والوں اور دوستوں نے شادی کا مشورہ دیا تھا۔ بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد نے بڑی عمر میں شادی کرکے مجھ جیسی خواتین کو حوصلہ دیا۔ شادی سے قبل بشریٰ انصاری سے متعدد بار بات کی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ مجھے جلد شادی کرلینا چاہیے۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ پہلے والدہ اور پھر والدہ کی بیماری کے باعث خود کے بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا۔ بیٹی عنزیلہ کی شادی اور والدہ کے انتقال کے بعد تنہا رہ گئی تھی اس لیے شادی کا سوچا۔ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔ والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں