- راولپنڈی: ایس ایچ او کا احسن اقدام، بجلی کے بل سے پریشان شہری کو مجرم بننے سے بچالیا
- پنجاب اسمبلی کا مرکزی داخلی راستہ بند، پولیس کے اپوزیشن سے مذاکرات جاری
- کراچی؛ گھر میں چوری کی واردات، ملزمان فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے
- بڈھ بیر؛ 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار
- سوڈان؛ خواتین خوراک کے بدلے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور
- سرمایہ کاری اور حکومتی اداروں کی استعداد میں بہتری کیلیے عالمی فرم کی خدمات حاصل
- لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان
- بنوں واقعے کو بنیاد بناکر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، اسد قیصر
- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں مشاورت کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل
- شمالی وزیرستان میں سرکاری گرلز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا
- انفلوئینسر نے راہ چلتے بےگھر خاتون کو گھر گفٹ کردیا
- ڈیجیٹل کرنسی لانے کیلیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے معاونت حاصل کرلی، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایپل اسمارٹ واچ نے سمندر میں پھنس جانے والے شہری کی جان بچا لی
- چمن؛ افغان حکام کا پاکستانیوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار
- نیا توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
- مقبوضہ کشمیر؛ آرمی چیف کے دورے کے دوران بھارتی فوجی اڈے پر حملہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ
- ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ پر نیپرا سے جواب طلب
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری؛ جعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مشیر اطلاعات پختونخوا
حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی
![فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا،حکومت:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2664579-mobilephonecalltaxincreaseinpakistanx-1720500551-710-640x480.jpg)
فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا،حکومت:فوٹو:فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی۔ کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔
خفیہ ادارے کو مشتبہ افراد کی فون کالزمیں مداخلت کا اختیار دینے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی۔ پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی حکومت نے ملکی سلامتی کے پیش نظر فون کالز میں مداخلت اور ٹریس کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔