بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: اوور بلنگ کے معاملے پر حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں؛ ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلیے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔