بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ

تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا


ویب ڈیسک July 09, 2024
فائل فوٹو

اوور بلنگ کے معاملے پر حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں؛ ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلیے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں