ڈی آئی خان؛ چلتی کار پر فائرنگ سے پولیس افسر 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2024
ملزمان نے انڈس ہائی وے پر چلتی کار پر فائرنگ کی، پولیس

ملزمان نے انڈس ہائی وے پر چلتی کار پر فائرنگ کی، پولیس

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا میں چلتی کار پر فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی پولیس اپنے 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے ساتھ چلتی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس افسر اے ایس آئی سعد اللہ خان تترخیل 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے جب کہ واقعے میں کار میں موجود خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ تینوں بچے اے ایس آئی سعد اللہ خان کے بھانجے تھے۔ اے ایس آئی سعد اللہ خان کار میں خواتین و بچوں سمیت علاج معالجے کے لیے پشاور جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے ساتھ ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔