شہری نے چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ غبارے پھاڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ڈیوڈ نے رفتار اور نشانے بازی کو ٹھیک کرنے کے لیے کُل 10,000 چاپ اسٹکس پر پریکٹس کی


ویب ڈیسک July 10, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ایک منٹ میں لکڑی کے چاپ اسٹکس کی مدد سے 55 غبارے پھوڑنے پر اپنا 180 واں ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سلسلہ وار ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل ایک منٹ میں چاپ اسٹکس سے 24 غبارے پھاڑنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن بعد میں اسے دوسرے شخص 28 غبارے پھاڑ کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔

رش نے 41 غبارے پھاڑ کر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے کہا کہ اس نے اپنی تازہ ترین کوشش کی تیاری میں دو مہینے گزارے، اپنی رفتار اور نشانے بازی کو ٹھیک کرنے کے لیے اس نے کُل 10,000 چاپ اسٹکس پر پریکٹس کی۔

انتھک محنت آخرکار رنگ لائی اور ڈیوڈ رش نے 60 سیکنڈ کی مدت میں 55 غبارے پھاڑ کر ایک بار پھر اپنے ٹائٹل کو کامیابی سے حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں