بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
دوران سماعت پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گے، لہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔