اسلام آباد میں معروف بزنس مین کو لوٹ لیا گیا

پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت اقبال سیف اللہ سے 80 لاکھ روپے چھینے


ویب ڈیسک July 09, 2024
پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت اقبال سیف اللہ سے 80 لاکھ روپے چھینے

بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان نے واردات کرتے ہوئے ملک کے بڑے بزنس مین اقبال سیف اللہ کو لوٹ لیا۔

اسلام آباد پولیس نوسربازوں کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ کی گاڑی سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی لگاتے ہیں اور انہیں رکنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس آکر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے۔

گاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

[video width="480" height="848" mp4="https://c.express.pk/2024/07/whatsapp-video-2024-07-09-at-9.21.13-am-1-1720507785.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں