پنجاب آرٹس کونسل  کی رپورٹ پر شیخوپورہ میں 3 تھیٹرز سیل    

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2024
آرٹس کونسل پنجاب نے کارروائی کیلیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو خط لکھا تھا:فوٹو:فائل

آرٹس کونسل پنجاب نے کارروائی کیلیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو خط لکھا تھا:فوٹو:فائل

شیخو پورہ: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے آرٹس کونسل کی روپورٹ پر تین تھیٹرز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

سیل ہونے والے تھیٹرز میں سنگم تھیٹر, ورثہ تھیٹر اور صنم تھیٹر شامل ہیں۔ ان تینوں  تھیٹرز میں فحاشی و عریانی پر مبنی رقص پیش کیا جا رہا تھا۔

ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ فحاشی و عریانی پر مبنی ڈرامے اور رقص کی کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ پنجاب میں فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب آرٹس کونسل کا شیخوپورہ کے تھیٹرز میں فحش حرکات کا نوٹس

پنجاب آرٹس کونسل نے شیخوپورہ کے تھیٹرز میں فحش حرکات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو 2 جولائی کو لکھے گئے خط میں شمع تھیٹر، گلستان تھیٹر اور ورثہ تھیٹر کے خلاف کارروائی کا کہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔