اسلام آباد میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی

بچی کو شدید زخمی حالت میں پہلے راول اسپتال اور پھر پمز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی

7 سالہ منتہا عدیل والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ قاتل ڈور نے زندگی چھین لی

وفاقی دارالحکومت میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی سے زندگی چھین لی۔



افسوس ناک واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں 7 سالہ منتہا عدیل اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ تیز دھار ڈور سے اس کا گلا کٹ گیا۔


بچی کے چچا نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیز دھار ڈور سے شدید زخمی ہونے والی بچی کو راول اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بعد ازاں بچی کو پمز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔


افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story