بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران بالا کے ناروا سلوک کے باعث بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات عام ہیں


ویب ڈیسک July 09, 2024
بھارتی نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، فوٹو: فائل

ریاست راجستھان میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے اہلکار نے سرکاری کوارٹر کی چھت پر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکشی کا واقعہ بھارتی شہر اجمیر میں پیش آیا۔ اہلکار کی شناخت سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل امرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلکار جب ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو ساتھی اہلکار اُس کے کوارٹر پہنچے۔ بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر کھڑکی سے اندر داخل ہوئے تو کانسٹیبل امرجیت کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔

تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران بالا کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ وزارت دفاع نے اس معاملے پر کئی بار کمیٹیاں تشکیل دیں لیکن کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں