فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس ، عدالت کا کیس فائل پیش کرنے کا حکم

کورٹ رپورٹر  منگل 9 جولائی 2024
جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں:فوٹو:فائل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں:فوٹو:فائل

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس فائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ کے روبرو پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پیپلز پارٹی رہنماء فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں۔ تفیتشی افسر نے بتایا کہ کیس کی فائل تاحال نیب نے حوالے نہیں کی ہے۔ چیئرمین نیب کو نوٹس کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ چیئرمین نیب کو نوٹس کی ضرورت نہیں ہے۔ کیس کی فائل حاصل کرنا تفتیشی افسر کی  ذمہ داری ہے۔ عدالت نے ملزم انور مجید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ صدر آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کو استثنی حاصل ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آیندہ سماعت پر کیس فائل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔