پشاور سرکاری ملازمتوں کیلیے بھرتی پر پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی پر پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہر قسم کی سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتیوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹی فکیشن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے احکامات کے تسلسل میں جاری کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد سرکاری محکموں میں بھرتیوں کی راہ کھل گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ ماہ ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا تھا کہ صوبے بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے۔